برلن 31جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی کا ڈوئچے بینک امریکا کو سوا چار سو ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ برائے مالیاتی امور DFS کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا کہ ڈوئچے بینک نے مشکوک روسی تجارتی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے تھے۔ روس پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈوئچے بینک نے سن 2011 تا 2015ء روس سے دس ارب ڈالر کی مالی ادائیگیوں کی اجازت دی، جو ان پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔